✒️ احکام شرعیہ ✒️
📜 بمطابق فتوی آیت اللہ سید علی سیستانی مد ظلہ عالی
سوال: بیبی ٹیسٹ ٹیوب کا کیا حکم ہے؟
جواب: شوہر کا اسپرم اور بیوی کا ایگس لیکر انھیں آپس میں ملا کر زوجہ کے رحم میں رکھنا بذات خود جایز ہے لیکن ایسا کرنا معمولا نامحرم کے حرام نگاہ ڈالنے اور بدن کے ٹچ کرنے پر موقوف ہے اس لیے شرمگاہ کا دکھانا جایز نہیں مگر یہ کہ بغیر بچے کے رہنا اس کے لیے باعث مشقت ہو جو معمولا قابل تحمل نہیں ہے تو اس صورت میں ضرورت کی مقدار نگاہ کرنا اور ٹچ کرنا جایز ہوگا، اور بچہ ہر صورت میں انھی کا ہے، محرمیت اور وراثت کے تمام احکام جاری ہونگے۔
📜 بمطابق فتوی آیت اللہ سید علی خامنہ ای مد ظلہ عالی
سوال: اگر ظالموں اور حکام جور کے پاس علمائے اعلام کی آمد و رفت سے ان کے ظلم میں کمی واقع ہوتی ہو تو کیا ان کے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب: اگر ایسے حالات میں عالم پر یہ ثابت ہو جائے کہ اس کا ظالم سے رابطہ اسے ظلم سے باز رکھنے کا سبب بنے گا اور اسے منکر سے نہی کرنے میں مؤثر ہوگا یا کوئی ایسا اہم مسئلہ ہو کہ جس کیلئے ظالم کے ہاں دوڑ دھوپ کرنا ضروری ہو تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔